والنٹیئرز انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب

والنٹیئرز انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل والنٹیئرز ڈے قدرتی آفات کے دوران انسانی جانیں بچانے کیلئے موثر،جامع اور مشترکہ کاوشیں بروئے کارلانے کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کیلئے رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد اور تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں کیونکہمشکلات میں گھرے افراد کی مددکرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے اور کسی لالچ اور مفاد کے بغیر رضاکارانہ خدمات کا فریضہ سرانجام دینے والے دین اور دنیا دونوں کما تے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے قدرتی آفات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی مدد کیلئے آگے بڑھتے ہیں اوررضاکار سچے جذبے کیساتھ کام کرتے ہیں جو کہ ایک نیک مقصد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ والنٹیئرز ثقافت ، زبان اور جغرافیائی حدود سے ماورا ہو کر کام کرتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیمیں،ادارے اور افراد کا کردار معاشرے کیلئے ایک مثالی حیثیت کا حامل ہوتاہے۔
والنٹیئرز

مزید :

علاقائی -