آسٹریلیا، قانون ساز کی پارلیمنٹ میں ہی ہم جنس پرست کوشادی کی پیشکش

آسٹریلیا، قانون ساز کی پارلیمنٹ میں ہی ہم جنس پرست کوشادی کی پیشکش

سڈنی(آن لائن)آسٹریلوی قانون ساز نے پارلیمنٹ کے فلورپرہی اپنے ہم جنس پرست ساتھی کوشادی کی پیشکش کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے قدامت پسند سیاستدان نے یہ اقدام ہم جنس جوڑوں کی شادی سے متعلق ایک اصلاح کے منظورہونے سے قبل کیاہے۔اپنے سے بڑے رکن کی طرف سے شادی کی پیشکش ملتے ہی ساتھی نے ہاں کہہ دی۔آسٹریلوی عوام نے ستمبرمیں پوسٹل ووٹ کے ذریعے ہم جنسوں کی شادی اورشادی میں برابری کابل جو گزشتہ ہفتہ سینٹ سے منظورہوگیاکے حق میں کثیرپیمانے پر ووٹ دیا تھا۔اب ان پرایوان زیریں میں بحث جاری ہے جہاں امیدہے یہ اسی ہفتے پاس ہوجائے گا۔آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کی لبرل نیشنل مخلوط حکومت اورمرکزی حزب اختلاف لیبرپارٹی دونوں نے کہاہے کہ وہ قانون کو 7 دسمبرتک منظورکرالیں گے تاہم اس میں مزیدتر امیم کے باعث اس ٹائم لائن میں دیرہوسکتی ہے۔اس بل کے پاس ہونے کے بعد آسٹریلیا ہم جنس پرستوں کی شادیوں کوقانونی درجہ دینے والا 26واں ملک بن جائے گا۔

آسٹریلیا

مزید : علاقائی