نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس ، سڑکیں جلد مکمل کرنیکی ہدایت

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس ، سڑکیں جلد مکمل کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس اور سڑ کو ں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کو چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے بتایا منصوبہ 12ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔ ایئرپورٹ لنک روڈ اور میٹرو بس منصوبے سے جڑواں شہروں کی آبادی مستفید ہوگی ۔ منصوبے سے اسلام آباد کے نئے سیکٹر اور ملحقہ آبادیوں کو فائدہ ہوگا ۔وزیراعظم کو راولپنڈی تا کہوٹہ 33کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے پر بھی بریفنگ میں بتایا گیا منصوبے کا پی سی ون مکمل ہوچکا ہے ،تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے ۔
ہدایت

مزید :

علاقائی -