بھارت نے امریکہ کی مدد سے ممبئی حملے کا ڈرامہ رچایا : امریکی سکالر

بھارت نے امریکہ کی مدد سے ممبئی حملے کا ڈرامہ رچایا : امریکی سکالر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملہ ایک ڈرامہ تھا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا تھا، بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے جھوٹے آپریشن کرتا ہے اور ممبئی حملہ بھی بھارت کا ایک ایسا ہی جھوٹا آپریشن تھا جس میں امریکہ نے مدد کی تھی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور سکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بھارت میں لیڈر شپ تقریر پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے بارے میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی غیر مسلح جدوجہد کو دہشت گردی قرار دیتا ہے۔
امریکی سکالر

مزید :

علاقائی -