افتخار چو دھری نے مجھے ، اب نواز شریف کو آؤٹ کر دیا گیا،گیلانی

افتخار چو دھری نے مجھے ، اب نواز شریف کو آؤٹ کر دیا گیا،گیلانی

لودھراں(این این آئی)سابق وزیراعظم وسینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ جو بچے گاوہی 2018ء کاالیکشن لڑیگا‘سابق چیف جسٹس افتخار چو دھری نے مجھے آؤٹ کردیاتھا ٗاب نوازشریف کوآؤٹ کردیاگیاہے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان جاوید ہاشمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ ان کے کسی بھی جماعت میں جانے سے جنوبی پنجاب کی سیاست پرکوئی اثرنہیں پڑیگا ٗ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرتاجر برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور اقدامات کریگی۔ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورپیپلز پارٹی تاجروں سمیت کسانوں‘ مزدوروں اور عوام کے حقوق کی واحد ضامن ومحافظ جماعت ہے۔تاجربرادری کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارمیںآنیوالے موجودہ حکمرانوں نے بینک ٹرانزیکشن پراعشاریہ چھ فیصدٹیکس لگاکرتاجروں اورعوام کیساتھ ظلم کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

گیلانی

مزید : علاقائی