ڈاکٹررتھ فاؤ یادگاری ٹکٹ کا اجراء

ڈاکٹررتھ فاؤ یادگاری ٹکٹ کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)پاکستان پوسٹ نے جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردینے والی ڈاکٹررتھ فاؤ کی یادمیں ٹکٹ کا اجراء کردیا ہے ۔ٹکٹ کی قیمت 8روپے مقرر کی گئی ہے ۔اس حوالے سے ایک تقریب پیر کو جنرل پوسٹ آفس صدر میں منعقدکی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹرجنرل پاکستان اکبر علی ڈیرو نے کہا کہ ڈاکٹررتھ فاؤ یاد میں ٹکٹ کا اجراء ہمارے ادارے کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔پاکستان کے لوگ آنجہانی ڈاکٹررتھ فاؤ کے شکر گذار ہیں ۔انہوں نے انسانیت کی جو خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔

ڈاکٹررتھ فاؤ

مزید :

علاقائی -