الیکشن کمیشن ، پیپلز پارٹی کے کاغذات جمع ، عوامی نیشنل پارٹی کی تفصیلات پر اعتراض

الیکشن کمیشن ، پیپلز پارٹی کے کاغذات جمع ، عوامی نیشنل پارٹی کی تفصیلات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت تمام کاغذات جمع کرا دئیے جبکہ الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی جمع کرائی گئی تفصیلات اعتراض لگا کر واپس کردیں، تین سیاسی جماعتوں نے درست کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت پارٹی کوائف جمع کروا دئیے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ نے پارٹی کوائف جمع کرائے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں 2000 سے زیادہ پارٹی کارکنوں کے نام، شناختی کارڈ کے ساتھ مکمل کوائف اور دو دو لاکھ روپے کی رقم بھی جمع کرا دی ہے۔ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے کوائف کا جائزہ لے گا۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کی تفصیلات پر اعتراض لگا کر واپس کردیں۔ الیکشن کمیشن نے اعتراض لگایا کہ اے این پی کی جانب سے دو ہزار پارٹی کارکنان کے جمع کرائے گئے شناختی کارڈ تصدیق شدہ نہیں۔
الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -