حکومت رانا ثنا کو بچاتے بچاتے اقتدار گنوا سکتی ہے، اشرف جلالی

حکومت رانا ثنا کو بچاتے بچاتے اقتدار گنوا سکتی ہے، اشرف جلالی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے چیئر مین ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ کا استعفی نوشتہ دیوار ہے۔حکومت رانا ثنا کو بچاتے بچاتے پورا اقتدار گنوا سکتی ہے۔بندہ ناچیز نے 12اکتوبر کولاہور پریس کلب کے سامنے گرفتاری سے قبل میڈیا کے سامنے رانا ثنا کے بارے میں جو فتوی دیا تھا ملک بھر کے مستند مفتیانِ کرام اس کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے تو بندہ اسلامی نظریہ کونسل میں بھی اپنا مؤقف ثابت کرنے کو تیار ہے۔ہر بندے کو حق نہیں کہ وہ کفر کے فتوی لگاتا پھرے نہ ہی حکومت کے ان پڑھ وزیروں کو حق ہے کی وہ قرآن و سنت کے حکم کے سامنے اکڑ جائیں۔کسی کے قول کا قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کرنا یہ قرآن و سنت کے ماہرین کا کام ہے۔رانا ثنا کے قرآن و سنت اور آئین سے متصادم بیان پر زبانوں کو تالے لگا لینے والے علما یاد رکھیں انہیں کل دربار مصطفی ؐمیں بھی پیش ہونا ہے۔ایسے علما سے پوچھتا ہوں اگر امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے نزدیک جھوٹے مدعی نبوت سے دلیل مانگنے والا کافر ہوجاتا ہے تو جھو ٹے مدعی نبوت اور اس کے پیروکاروں کو مسلمان ثابت کرنے والا کیسے مسلمان رہ سکتا ہے۔حکو مت نے اس نہایت حساس ایمانی مسئلے پر غفلت برتی اور رانا ثنا کوبرطرف کرکے شرعی اور آئینی سزا نہ دی تو انشاء اللہ تعالی اگلے مرحلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کی کال پر لاکھوں مسلمان سڑکوں پر نکلیں گے۔

اشرف جلالی

مزید : صفحہ اول