اسحق ڈار کے خلاف نیب کی اشتہاری قرار دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسحق ڈار کے خلاف نیب کی اشتہاری قرار دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو نوازشریف کے نیب ریفرنسز کے بعد سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کی ،دوران سماعت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی، اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحا ق ڈاراگلے ہفتے ایم آرآئی کرائیں گے،عدالت چاہے توبرطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ اسحاق ڈارکامعائنہ کرسکتاہے۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحق ڈارکوبیماری کاعلم نہیں توبیرون ملک کیوں گئے؟،اسحاق ڈارجان بوجھ کرمفرورہیں لہٰذااشتہاری قراردیاجائے جبکہ اسحق ڈار کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے دونوں جانب سے کی جانے والی استدعاپرفیصلہ محفوظ کرلیاجو11دسمبر کو سنایا جائے گا۔

اسحق ڈار/فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ اول