اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ جلسہ ملک بھر سے جیالوں کی آمدجاری

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ جلسہ ملک بھر سے جیالوں کی آمدجاری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے آج پانچ دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے میں شرکت کیلئے سندھ ،وسطی پنجاب،خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں سے جیالے پہنچ گئے۔جڑواں شہروں کے ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز پیپلزپارٹی کے کارکنان سے بھر گئے۔دارالحکومت میں د و سرے شہروں سے داخل ہونیوالی تمام اہم شاہراہیں،پیپلزپارٹی کے جھنڈوں اور بینرز سے سجا دی گئیں۔گلی محلوں اور ہر طرف جئے بھٹو کے نعروں کیساتھ جیالے پر جوش نظر آنے لگے،سندھ،وسطی پنجاب،کے پی کے اور ملک کے دیگر دور دراز علاقوں سے جلسے میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکنان کا پریڈ گراؤنڈ کی جانب آنے کا سلسلہ گزشتہ 2دن سے جاری تھا تاہم پیر کے روز سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں سے یہ قافلے اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئے،جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں موجود تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز پیپلزپارٹی کے جیالوں سے بھر گئے۔دوسری جانب پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،جہاں آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے براہ راست خطاب کریں گے۔ جیالوں کا آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قریبی علاقوں اور آزاد کشمیر سے قافلے آج اسلام آباد پہنچیں گے ۔

جیالے آمد

 

مزید : صفحہ اول