نواز شریف کی سوشل میڈیا پر گہری نظر باقاعدگی سے اپ ڈیٹس لیتے ہیں،مر یم

نواز شریف کی سوشل میڈیا پر گہری نظر باقاعدگی سے اپ ڈیٹس لیتے ہیں،مر یم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مجھ سے باقاعدگی کیساتھ اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا لگتا ہے کہ نوازشریف یا تو خود سوشل میڈیا پر لوگوں کی رائے دیکھتے ہیں یا مریم صاحبہ انہیں باخبر رکھتی ہیں کیونکہ میاں صاحب کے بیانات میں اب عوامی رائے کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ صارف کی ٹویٹ پر مریم نواز نے لکھا میاں صاحب سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مجھ سے باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔دریں اثنا ایک دوسری ٹویٹ میں مریم نواز نے سینیٹر نہال ہاشمی کی رکنیت بحال کرنے کی خواہش ظاہر کر دی،اس خواہش کا اظہار انہوں نے ایک لیگی کارکن کے ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگی کارکن نے ٹویٹ کیا کہ نہال ہاشمی جیسے بہادر آدمی کی رکنیت بحال کی جائے، جس پر مریم نواز نے لیگی کارکن کے مطالبے کی حمایت کر دی اور جواب میں کہا کہ نہال ہاشمی کی رکنیت بحال ہونی چاہیے۔

مریم نواز/ٹویٹ

مزید :

صفحہ اول -