سال2018 شعورختم نبوتؐ کے طورپرمنایاجائے گا

سال2018 شعورختم نبوتؐ کے طورپرمنایاجائے گا

اسلام آباد(صباح نیوز) سال2018 کو شعورختم نبوتؐ کے طورپرمنایاجائے گا۔وزارت مذھبی امورو بین المذاہب اہم آہنگی نے باقاعدہ اعلان کردیا۔بیان کے مطابق وزارت کے تحت تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے پورا سال تقریبات۔سیمینارزاورکانفرنسیں منعقدکی جائیں گی۔اس عنوان پرتقریری وتحریری ہرطرح کی کاوش کی جائے گی۔آئندہ سال 12 ربیع الاول کی عالمی سیرت کانفرنس کا عنوان "ختم نبوت کانفرنس "ہوگا۔ آئندہ سال مقالہ نگاروں کو تحفظ ختم نبوت کے عنوان پر مقالے لکھنے کی تجویزبھی پیش کی گئی۔ یہ اعلان وفاقی وزیرمذھبی امورسردارمحمدیوسف نے 2دسمبرکوعالمی سیرت کانفرنس کے موقع پرکیا تھا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس احسن اقدام اور اعلان کوموثربنانے کے لیے احباب سے تجاویز بھی مطلوب ہیں۔

رختم نبوتؐ

مزید : صفحہ اول