ایف آئی اے نے اے ٹی ایم سے ڈیٹا چراتے ہوئے چینی ہیکر پکڑا

ایف آئی اے نے اے ٹی ایم سے ڈیٹا چراتے ہوئے چینی ہیکر پکڑا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے ایک پرائیویٹ بنک کے اے ٹی ایم سے ڈیٹا چراتے ہوئے ایک چینی ہیکرکو پکڑا تھا۔ بنک انتظامیہ نے ایف آئی اے کو بتایا کہ انہوں نے بنک کی سکوائر پلازا برانچ میں سی سی ٹی وی کے ذریعے دو غیر ملکیوں کی مشکوک سرگرمیاں دیکھی ہیں ۔بنک کے پاس اس حوالے سے شکایت 20جون کو درج کرائی گئی تھی۔21جون کو بنک انتظامیہ نے اپنے ٹیکنیکل سٹاف کے ساتھ جگہ کا معائنہ کیا اور فوری طور پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم شعبہ کو اطلاع کی کہ وہ انکی اس حوالے سے مدد کرے۔جگہ کے معائنہ کے وقت بنک انتظامیہ کو اے ٹی ایم میں سکمنگ ڈیوائسز نظر آئیں۔ایک ڈیوائس کارڈ سلاٹ اور دوسری اس کے کی بورڈ پر تھی۔یہ ڈیوائسز بنک کسٹمرز کے بارے میں حساس معلومات چوری کر رہی تھیں ۔اس سے ہیکرز کو کارڈ نمبر اور پن کوڈ نمبر کا پتہ چلتا تھا۔دوران تحقیقات پتہ چلا کہ ان میں سے ایک ہیکر چند گھنٹے قبل ڈیٹا لینے کیلئے آیا تھا ۔ یہ چینی تھا جس کا نام شی یی تھا۔وہ اپنے ساتھی شی رونگنگ کے ساتھ18جون کو آیا تھا۔حکام شی رونگنگ کی گرفتاری کیلئے سفارتی حکام سے رابطہ رکھے ہو ئے ہیں ۔

چینی ہیکر

مزید : صفحہ اول