کارڈ سلاٹ پر دو نمبر کارڈ ریڈر ،کی پیڈ یاخفیہ کیمرہ لگاکر سکمنگ کی جاتی ہے،پن کوڈ چھپاکر ڈالاجائے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے ٹی ایم میں ٹیکنالوجی سے نقب لگانے کا طریقہ سکمنگ کہلاتا ہے۔کبھی اے ٹی ایم کی کارڈ سلاٹ پر دو نمبر کارڈ ریڈر چپکادیا جاتا ہے، کہیں دو نمبر کی پیڈ اے ٹی ایم پر سجادیا جاتا ہے۔جرم کی اس کہانی میں ایک اور ٹوئسٹ خفیہ کیمرے کا ہے جس کی آنکھ اے ٹی ایم کا پن کوڈ ریکارڈ کرکے سارا ڈیٹا اپنے کرائم ماسٹر تک پہنچا دیتی ہے۔ کچھ سکمرز اے ٹی ایم کا ڈسپلے ہی بدل دیتے ہیں۔اس سکم سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جس مشین میں آپ اپنا اے ٹی ایم کارڈ ڈال رہے ہیں وہ اس کے ساتھ کوئی مشتبہ چیز تو نہیں جڑی ہوئی۔سکمر کیلئے آپ کا پن کوڈ بہت اہم ہے جس کے بغیر چوری ممکن نہیں۔ جب آپ اپنا پن کوڈ مشین میں ڈالیں تو یہ کام چھپا کر کریں تاکہ سکمرکیمرے کی مدد سے اسے نہ دیکھ پائے۔اگر کسی اے ٹی ایم مشین کیساتھ آپ کو کوئی مسئلہ دکھائی دے تو وہاں سے اپنے پیسے نہ نکالیں اور بینک انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔
سکمنگ