اے ٹی ایم میں کارڈ ڈالنے سے پہلے تسلی کرلیں قریب کوئی مشکوک چیز تو نہیں

اے ٹی ایم میں کارڈ ڈالنے سے پہلے تسلی کرلیں قریب کوئی مشکوک چیز تو نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق اے ٹی ایم سکمرز نے کراچی کے 579اے ٹی ایم کارڈز سے رقم نکالی۔کارڈز سے اکاؤنٹ تک رسائی اے ٹی ایم میں خفیہ ڈیوائس لگا کر حاصل کی گئی جبکہ بینک کی کارروائی کے بعد ہی صارفین کو لاکھوں روپے کی چوری کے بارے میں پتہ چلا۔ایف آئی اے نے بھی سائبر کرائم ایکٹ کے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا کہ حبیب بینک کے اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا سکم ہونے کی معلومات ملی ہیں، معاملہ پر بینک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جاسکیں گی۔

اے ٹی ایم سکمنگ

مزید : صفحہ اول