نواز شریف اور مریم آج لندن روانہ ہونگے

نواز شریف اور مریم آج لندن روانہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے آج صبح لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے، مریم نواز اور کیپٹن( ر)صفدر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور دیگر صبح 9 بجکر 20 منٹ پر لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے۔نواز شریف کچھ روز لندن میں قیام کریں گے کل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی جبکہ جج محمد بشیر نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی اور ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا ہے۔
لندن روانہ

مزید :

صفحہ اول -