ایس ایچ او کی سرپرستی ، گلشن راوی میں جوئے ، منشیات کے درجنوں اڈے قائم ، لاکھوں کی آمدن

ایس ایچ او کی سرپرستی ، گلشن راوی میں جوئے ، منشیات کے درجنوں اڈے قائم ، ...

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشنِ راوی کے علاقہ میں ایس ایچ او نے قمار بازی اور منشیات کے اڈوں کی سر پر ستی کر تے ہو ئے لا کھو ں روپے منتھلی کو اپنا روز گار بنا لیا ہے اور اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول اور اپنی کر تو تو ں پر پر دہ دڈھالنے کے لیے ایک عام جواری کو گرفتار کر کے تصویر سمیت اخبار ت کے دفاتر میں کا ر کر دگی ظاہر کر نے کی کو شش کی گئی ہے تاہم مقامی لو گو ں نے الزام لگایا ہے کہ ا یس ایچ او انتہائی کرپٹ اور اس نے علاقے میں قمار بازی کے تین اور منشیات کے چار بڑے جبکہ درجن سے زائد قمار بازی اور منشیات کے چھو ٹے اڈے قائم کر رکھے ہیں جہا ں سے وہ اپنے کار خاص کے زریعے منتھلی وصول کر رہا ہے۔جبکہ ان اڈوں سے سی آئی اے پو لیس کو بھی منتھلی بھجوائی جا تی ہے۔تاہم ایس ایچ اوگلشنِ راوی سب انسپکٹر غلام عباس کے مطابق اس نے محمد یونس کو گرفتار کر کے 22ہزارسے زائدنقدی قبضہ میں لے لی ہے۔ اور ایس پی نے اسے اور اس کی ٹیم کو ایک جواری کی گرفتاری پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ایس پی کے مطا بق کسی ایک عام فرد کی گر فتاری پر انعام دینے والی با ت جھو ٹی

مزید : علاقائی