باٹا پور: پرچی جواء ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3ملزم گرفتار

باٹا پور: پرچی جواء ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)باٹاپورکے علاقہ سے پرچی جواء کھیلنے اورناجائز اسلحہ رکھنے پر3ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورداوپرلگی ہوئی رقم برآمد کرکے مقدمات کااندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق باٹاپور کے علاقہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جلوموڑ کے رہائشی اشفاق کوپرچی جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے اس سے داوپرلگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد کرلی علاوہ ازیں اتوکی اعوان کے علاقہ سے پولیس نے 2ملزمان عثمان اوروسیم کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی