وہاڑی : ساتھی چھڑانے کیلئے خطرناک ڈاکوؤں کا پولیس مقابلہ ، ملزم ہلاک

وہاڑی : ساتھی چھڑانے کیلئے خطرناک ڈاکوؤں کا پولیس مقابلہ ، ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں وہاڑی پولیس نے بین الاضلائی خطرناک ڈاکو گینگ کے اہم رکن اور ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم طارق کو اس کے ساتھیوں کی جانب سے پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک ڈاکووں کا بھرپور مقابلہ کیا جبکہ دوران مقابلہ ملزم طارق ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے ملزم طارق تھانہ گگو میں ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار تھا اور اس نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کرنے کے ساتھ ساتھ ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کروا دی تھی ۔ اسے مزید سامان کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاٹن فیکٹری لے کر جا یا جا رہا تھا کہ اڈا کواٹر سے 231 ای بی روڈ پرملحقہ باغ سے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔ ان حملہ آوروں کو ملزم طارق ولد فلک شیرنے پہچان کر طاہر اور منیر کے نام سے پکارا جنھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے پولیس نے قریبی آڑ لے کر اپنے دفاع میں حفاظت حق خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم طارق نے پولیس حراست سے بھاگنے کے کوشش کی اور اس کشمکش میں وہ اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی اور بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کی سرکاری گاڑ ی کو بھی نقصان پہنچا ۔

مزید :

علاقائی -