محمود بوٹی کے علاقہ سے قتل کا اشتہاری ملزم باؤ ریاض گرفتار

محمود بوٹی کے علاقہ سے قتل کا اشتہاری ملزم باؤ ریاض گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے محمود بوٹی کے علاقہ سے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم محمد حفیظ عرف باؤ ریاض کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ اوز کواشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا عمل تیز کرنے کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ جس پر ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر خالد محمود نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ محمود بوٹی کے علاقہ سے قتل کی سنگین واردات میں ملوث اشتہاری ملزم محمد حفیظ عرف باؤ کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم نے 2004میں ہربنس پورہ کے علاقہ میں قتل کیا اور روپ بدل کر چھپ چھپا کر مختلف جگہوں پر مفروری کی زندگی بسر کر رہا تھا۔

مزید : علاقائی