ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، گاڑیوں سے محروم ، مزاحمت پر 2شہری زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر دو شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ساندہ راج گڑھ میں اشفاق اور اسکی فیملی سے تین ڈاکو ؤں نے اڑھائی لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر مزاحمت پر اشفاق کو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ دوسرا واقعہ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں جی ٹی روڈ پر واقع امجد اقبال کی دکان سے دوڈاکوؤں نے پانچ لاکھ کی نقدی لوٹ کر اسے گولی ماردی،دونوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ، نولکھا میں جاوید کے گودام سے چور ڈیڑھ لاکھ کے سپیئر پارٹس،ملت پارک میں ارسلان کے گھر سے چور 63لاکھ اور ہیئر میں عائشہ کے گھر سے 25لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ جوہرٹاؤن میں قاسم اور اسکی فیملی سے ساڑھے آٹھ لاکھ،گجر پو رہ میں قمر الزمان سے سوا لاکھ،اقبال ٹاؤن میں نواز سے 40ہزار،شاہدرہ میں طلحہ سے 32 لاکھ اور ڈیفنس بی میں شبیر سے 25ہزار کی نقدی اور موبائلز چھین لئے گئے ، فیکٹری ایریا میں اقبال،گارڈن ٹاؤن میں سعد کی گاڑیاں شاہدرہ ٹاؤن میں شہباز،مصطفی آباد میں یاسر،فیکٹری ایریا میں عابد،باغبانپو رہ میں طلحہ،ڈیفنس بی میں ابراہیم،شمالی چھاؤنی میں علی،لیاقت آباد میں جبران،کاہنہ میں شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔