شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ 9مشکوک افراد گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ 9مشکوک افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ 11افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمات کا اندراج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں شیراکوٹ ، نواں کوٹ ، سبزاہ زار ، راوی روڈ ، داتا دربار کے گردنواخ میں سرچ آپریشن کیا اور شہریوں کی با ئیومیٹرک تصدیق کی اور نامکمل شناختی دستاویزات اوربائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر 9مشکوک افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرایک کرایہ دار وں سمیت مالک مکانوں پرمقدمات درج کر لیے گئے ۔

مزید : علاقائی