ون ڈش کی خلاف ورزی پر ڈی ایس پی،ایس ایچ او سمن آباد معطل

ون ڈش کی خلاف ورزی پر ڈی ایس پی،ایس ایچ او سمن آباد معطل

لاہور(اپنے نمائندے سے)قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے ،ون ڈش کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور نے ڈی ایس پی سمن آباد کے خلاف مقدمہ کا استغاثہ جمع کروا دیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ایس ایچ او اور ڈی ایس پی معطل،ذرائع تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے میرج ایکٹ 2016کی خلاف ورزی میں ملوث ڈی ایس پی سمن آباد اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ کے استغاثہ کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو لیٹر لکھ دیا ہے اس سے قبل درخواست گزار ملک ا ظہر نوید نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں شادی کی تقریب جاری تھی جس پر میں نے گیٹ پر موجود ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے درخواست کی کہ مجھے فنکشن اونر سے ملوا دیا جائے،جس سے ان کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا ،جس پر میر ی جانبسے فنکشن انتطامیہ کو انتباہ کیا گیا کہ شادی ایکٹ کے مطابق فن فنکشن 10بجے سے پہلے بند کر دیں جس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے کہا کہ یہ ڈی ایس پی عمران نواز کی فیملی کافنکشن ہے ان کی افسران بالا سے بات ہو چکی ہے ،افسران بالا کو معلوم ہونے اور موقعہ پر پہنچنے کے بعد دوبارہ ڈی ایس پی کو مقررہ ٹائم کے اندر فنگشن ختم کرنے کی درخواست دی گئی جس پر دوبارہ وہی جواب موصول ہوا کہ افسران بالا سے بات ہو چکی ہے ،درخواست کی وصولی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے موقعہ پر پہنچ کر فنگشن کو ختم کروایا اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کو ملوث ڈی ایس پی عمران نواز اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ کے لئے استغاثہ میں دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی استدعاکی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق موجودہ واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوٹس لے کر ڈی ایس پی عمران نواز اور متعلقہ ایس ایچ کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدائت کر دی ہے۔اس واقعہ سے متعلق جب تھانہ سمن آباد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا اس واقعہ میں کوئی صداقت نہ ہے۔

مزید : علاقائی