ویڈیو شہادتیں مجرموں تک پہنچنے کا آسان ذریعہ ہے: سی اواو

ویڈیو شہادتیں مجرموں تک پہنچنے کا آسان ذریعہ ہے: سی اواو

لا ہور (کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس تفشیشی افسران کی جانب سے حاصل کردہ ویڈیو شہادتوں کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی نے رواں سال فروری سے نومبر تک لاہور پولیس کے مختلف تھانوں کے تفشیشی افسران کو ویڈیو شہادتوں کا ڈیٹا جاری کیا جس کے مطابق 250سے زائد ویڈیو شہادتیں پولیس تفشیشی افسران نے تفشیش کے عمل کے لیے حاصل کیں اوربہت سے مجرمان گرفتار بھی کیے ۔ اتھارٹی کی معاونت سے تفشیشی افسران کو ویڈیو شہادتوں کی مدد سے مجرمان تک پہنچنے میں کافی آسانی ہوتی جارہی ہے ۔پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے سی اواو اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر تفشیشی افسران سیف سٹیز اتھارٹی سے ویڈیو شہادتیں حاصل کررہے ہیں اس کے علاوہ سیف سٹیز کیمروں سے استفادہ حاصل کرنے بارے تفشیشی افسران کو مرحلہ وار ٹریننگ بھی دی جار ہی ہے اس کے لیے سیف سٹیز لیگل ٹیم کی جانب سے لاہور پولیس کے مختلف ڈویژنزکے تھانوں کے تفشیشی افسرا ن کو ٹریننگ بھی دی جائیگی جس کی مدد سے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جاسکے گا ۔

مزید : علاقائی