دوران سروس وفات پانیوالے 14اہلکاروں کی بیوگان میں 2کروڑ 66لاکھ روپے کے چیک تقسیم

دوران سروس وفات پانیوالے 14اہلکاروں کی بیوگان میں 2کروڑ 66لاکھ روپے کے چیک ...

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے لیے بنائی گئی ایس ایم ایس سروس ویلفیئر آئی کے ذریعے شہداء ، دوران سروس وفات اور میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ روز دوران سروس وفات پانے والے 14اہلکاروں کی بیوگان میں 2کروڑ66لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج سی سی پی او آفس لاہور میں دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی بیوگان میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم نے 14ملازمان کی بیوگان میں 2کروڑ 66لاکھ روپے کے چیک تقسیم کے کیے۔

مزید : علاقائی