لٹن روڈ:تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 2افراد جاں بحق

لٹن روڈ:تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 2افراد جاں بحق

لاہور(خبرنگار) لٹن روڈ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازم سمیت 2 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ اور راہگیروں نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جیا موسیٰ شاہدرہ کا رہائشی 54 سالہ بشیر احمد اپنے پیر بھائی 56 سالہ مشتاق کے ہمراہ گزشتہ رات موٹر سائیکل پر محفل میلاد سے واپس آ رہے تھے کہ لٹن روڈ کے علاقہ جناز گاہ کے قریب ٹرک نے پہلے ٹکر ماری پھر دونوں کوکچل دیا۔ دونوں دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ متوفی بشیر احمد محکمہ پی ڈیلیو ڈی کاملازم تھا اور آٹھ بچوں کا باپ تھا، جبکہ مشتاق راوی روڈ میں جنرل سٹور چلاتا تھا اور سات بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے بشیر کے بیٹے توقیر کی مدعیت میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے اور نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

B

مزید : علاقائی