اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی نومبر میں کارکردگی شاندار رہی: امین وینس

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی نومبر میں کارکردگی شاندار رہی: امین وینس

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے ماہ نومبر میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نومبر 2016کی نسبت 2017میں اے وی ایل ایس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ اس سلسلہ میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے نومبر 2016اور 2017کی کار اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ماہ نومبر میں کار اور موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں گذشتہ سال کی نسبت 50فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 2016کے ماہ نومبر میں 430جبکہ نومبر 2017میں 281موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں ہیں۔2016کے نومبر میں 30جبکہ 2017میں 25موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔2016کے ماہ نومبر میں 68جبکہ نومبر 2017میں 39گاڑیاں چوری ہوئیں۔2016کے ماہ نومبر میں 01جبکہ نومبر 2017کوئی گاڑی نہیں چھینی گئی۔

مزید : علاقائی