فیملی عدالت میں 3خواتین کے طلاق کے دعوے دائر،شوہر طلب

فیملی عدالت میں 3خواتین کے طلاق کے دعوے دائر،شوہر طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت میں 3خواتین نے طلاق کے دعوے دائر کردیے، تینوں خواتین نے الگ الگ دعوؤں میں اپنے شوہروں پر شک کرنے اور تشدد کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔فیملی سول جج کی عدالت میں 3الگ الگ دعوؤں میں خواتین نے مختلف الزامات لگا کر خلع کی بنیاد پر طلا ق کے دعوے دائرکیے ہیں ،پہلادعویٰ بند روڈ کی رہائشی پروین بی بی نے دائر کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کی شادی 2سال قبل لطیف کے ساتھ ہوئی ،اس کاخاوند شکی طبعیت کا مالک ہے جس سے بھی بات کرتی ہوں اس پر الزامات لگانے شروع کردیتا ہے ،احتجاج پر2سال سے تشدد برداشت کررہی ہوں ۔ دوسرا دعویٰ مسلم ٹاؤن کی کلثوم بی بی نے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کا شوہرنشے کا عادی ہے ،ہروقت نشے میں دھت رہتا ہے ،محنت مزدوری کرکے گھر آتی ہوں تو الزامات لگاتا ہے کہ غیرمردوں کے ساتھ گھومتی ہو اور بلاوجہ تشدد شروع کردیتا ہے جبکہ تیسرے دعویٰ میں سلمیٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی پرویز نامی شخص کے ساتھ ہوئی ،شروع میں وہ ٹھیک رہا لیکن کچھ عرصہ بعد اس نے میکے والوں پر تعویز کرانے کے غلط الزامات لگا کر تشدد شروع کررکھا ہے ،ایسے شوہر کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی،عدالت نے تینوں دعوؤں پر شوہروں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -