شراب فروشی میں ملوث ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

شراب فروشی میں ملوث ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے شراب فروشی میں ملوث ملزم پرویز مسیح کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دے دیا ہے۔تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا،پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے قبضہ سے 32 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔فاضل جج نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزم کی مکمل رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔

مزید : علاقائی