یونیورسٹی آف لاہور کے طلبہ و طالبات کا سیشن کورٹ کا دورہ

یونیورسٹی آف لاہور کے طلبہ و طالبات کا سیشن کورٹ کا دورہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں یونیورسٹی آف لاہور کے قانون کے طالب علموں نے گزشتہ روز دورہ کیا، طلبہ و طالبات نے عدالتوں میں برا ہ راست عدالتی کارروائی دیکھی۔سیشن کورٹ میں یونیورسٹی آف لاہور کے فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات نے سیشن کورٹ میں قائم پنجاب کی پہلی صنفی تشدد ویڈیو اور کورٹ روم کا وزٹ بھی کیا۔ایڈیشنل سیشن ججزرحمت علی اور رائے آفتاب احمد نے طالب علموں کو قانون کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔یونیورسٹی کے طالب علموں نے وکلاء اور ججوں سے قانونی سوالات بھی کئے۔طالب علموں نے براہ راست مختلف عدالتوں میں گواہان کی شہادت قلمبند ہوتی بھی دیکھی،تمام طلبہ و طالبات نے سیشن کورٹ کے دورہ کے موقع پر عدالتوں کے نظام کو سراہا ہے ۔

مزید : علاقائی