سائبر کرائم میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے سائبر کرائم کے ملزم محمد رضوان 14کو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مدعیہ کی تصاویر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم سے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ میں ڈیجیٹل میڈیا کی ریکوری کر لی ہے۔