مختلف مقدمات میں ملوث35 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مختلف مقدمات میں ملوث35 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغرنے طلبی کے باوجود 2سال سے پیش نہ ہونے پر مختلف مقدمات میں ملوث35 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان 2 سال پرانے مقدمات میں عدالت پیش نہیں ہو رہے، ملزمان ضمانتوں کے بعد روپوش ہو چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ مستی گیٹ ، اقبال ٹاؤن، شیرا کوٹ، داتا دربار اور نواں کوٹ سمیت 7 تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس، قمار بازی ، شراب فروشی اور گراں فروشی جیسے مختلف مقدمات درج ہیں۔

مزید : علاقائی