پولیس کے ظلم سے تنگ شہری انصاف لینے کیلئے عدالت پہنچ گیا

پولیس کے ظلم سے تنگ شہری انصاف لینے کیلئے عدالت پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار)پولیس کے ظلم سے تنگ آ کر شہری انصاف لینے ماڈل ٹاؤن کچہری پہنچ گیا۔شہری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیاہے جبکہ پولیس اہلکاراس کی بیٹی کا جہیز اور گھر کا سامان بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔متاثرہ شہری محمد اشرف نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔وکیل کا موقف ہے کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کے بجائے لوٹ مار میں مصروف ہے ، پولیس کی ناقص تفتیش اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں مقدمات کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزید : علاقائی