عدالتی حکم عدولی پر تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم عدولی پر تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ ...

لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاء نے فراڈ کے مقدمے میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر امداد حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ مذکورہ سب انسپکٹر عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہورہاہے ،سب انسپکٹر کے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر مقدمہ تاخیر کا شکار ہے۔فاضل جج نے ایس پی انویسٹی گیشن کواس حوالے سے مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی