اری گیشن کے کروڑوں خوردبرد کیس میں مکمل چالان پیش کرنے کی وارننگ
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے دریاؤں کے کنارے پتھر ڈالنے اور گیٹ تعمیر کرنے کی آڑ میں اری گیشن کی کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے کیس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث اری گیشن کے ایکسیئن سید عابد زیدی، سپرٹنڈنٹ انجینئرلطافت قسیم، دو کنٹریکٹر شہباز رفیع اور یاسین کے خلاف نامکمل چالان پیش کررکھا ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود مکمل چالان پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ تاریخ تک عدالت میں مکمل چالان پیش کیا جائے۔