عدالتی حکم عدولی پر 3تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر 3تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ کے جج رحمت علی نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ماڈل کورٹ صنفی تشدد کے جج رحمت علی کی عدالت میں خواتین اور بچوں کے کیس زیرسماعت ہیں۔عدالت میں تھانہ سٹی رائے ونڈ،جنوبی چھاؤنی اور ہربنس پورہ میں خواتین پر تشدد کرنے کے مختلف ملزمان پر کیسز زیرسماعت ہیں۔عدالت نے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا تھاکہ وہ ملزمان کے چالان عدالت میں پیش کریں لیکن عدالت کے احکامات پر عمل درآمدنہیں کیا گیا جس پر فاضل جج نے تینوں ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کومراسلہ بھجوادیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -