ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کاماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کاماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جام صلاح الدین نے گزشتہ روزماڈل ٹاؤن کچہری کا اچانک دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے تمام پراسیکیوٹر افسران سے ملاقات کے بعد منعقدہ اجلاس میں ہدایات بھی جاری کیں۔اجلاس میں کیسز کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے تمام پراسیکیوٹر افسران کو ہدایت کی کہ جو مقدمات چالان کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں ان کی تفصیلات بنا کر جمع کرائی جائیں ۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کیسز کے چالان کی جانچ پڑتال بھی کی،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے مزید کہا کہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے پراسیکیوشن میں اہم تبدیلیاں کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی