چینیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو سیکیورٹی فراہمی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے:آئی جی پنجاب

چینیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو سیکیورٹی فراہمی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کو سیکیورٹی کی فراہمی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لیے جذبہ حب الوطنی سے فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مارچ 2018ء تک 2100نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

علاقائی -