بیوی کی شوہر کے ساتھ جانے پر رضا مندی پر بیٹی کی ماں کا شورشرابہ

بیوی کی شوہر کے ساتھ جانے پر رضا مندی پر بیٹی کی ماں کا شورشرابہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ،بیٹی کے بیان پر ماں نے شور شرابہشروع کر دیا ،اس دوران ساس اور داماد میں لڑکی کے لیے کھینچا تانی بھی ہوتی رہی ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اوکاڑہ کے رہائشی جعفر کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیوی نادرہ کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی ،عدالت میں لڑکی نے شوہر کے ساتھ جانے کی رضا مندی ظاہر کی تو لڑکی کی ماں نے واہ ویلا شروع کر دیا،ماں بیٹی کو شوہر کے ساتھ جانے سے روکتی رہی اور داماد سے 5مرلے کا پلاٹ لڑکی کے نام کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ،ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالتی حکم کی روشنی میں لڑکی کو شوہر کے ساتھ باحفاظت ہائی کورٹ سے باہر نکالا ۔

مزید : علاقائی