شریف فیملی سکیورٹی تفصیلات کی عدم فراہمی کا اقدام چیلنج

شریف فیملی سکیورٹی تفصیلات کی عدم فراہمی کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کی تفصیلات کے لئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔جسٹس عبدالسمیع خان نے سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے شریف فیملی کو فراہم کردہ سیکیورٹی کی تفصیلات نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق میاں محمدنوازشریف،حمزہ شہباز،مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد کی سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ شریف خاندان کو ملنے والی سیکیورٹی کی تفصیلات کے لئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا لیکن قانون کے باوجود معلومات اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئی، وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل 19 (اے )کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن متعلقہ حکام اس پر عمل در آمد نہیں جو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ شریف فیملی کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کی تفصیلات دی جائیں، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔
شریف فیملی سکیورٹی

مزید :

علاقائی -