ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد جاوید عباس سمیت 32 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی جس عدالتی حکم امتناعی کے باوجود بھرتیاں کرنے کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار کے مطابق محکمہ ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ میں مستقلی کے لئے درخواست دی اور شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا، درخواست گزار نے بتایا کہ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ کو عدالتی حکم تک نئی بھرتیوں سے روک دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود نئی بھرتیاں کی گئیں ،درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
ڈی جی ایگریکلچر

مزید :

علاقائی -