گورنر ہاؤس کے 11 افسروں کی تعیناتیوں کیخلاف کیس کی سماعت6 مارچ تک ملتوی

گورنر ہاؤس کے 11 افسروں کی تعیناتیوں کیخلاف کیس کی سماعت6 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کے پرائیویٹ سیکرٹری سمیت گورنر ہاؤس کے 11 افسروں کی تعیناتیوں کے خلاف کیس کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی کی بناء پر6 مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے پرائیویٹ سیکرٹری سمیت 11 افسروں کی تعیناتی کے وقت کوئی میرٹ لسٹ بھی جاری نہیں کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ گورنر ہاؤس میں پرائیویٹ سیکرٹری سمیت 11 افسروں کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کالعدم کی جائے، گورنر پنجاب کے پرائیویٹ سیکرٹری سمیت 11 افسروں سے تنخواہیں واپس لی جائیں اورمتعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
سماعت ملتوی

مزید :

علاقائی -