اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے درخواست دائر

اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کے اخراجات کی تفصیلات نہیں ملیں، اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جسے بے نقاب کیا جانا ضروری ہے، متعدد درخواستیں دینے کے باوجود معلومات تک رسائی نہیں جا رہی ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام تفصیلات پیش کرنے کا حکم جاری کرے۔

اورنج لائن ٹرین

مزید : علاقائی