ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست اسسٹنٹ منیجر لیسکو کو نوٹس

ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست اسسٹنٹ منیجر لیسکو کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو ملازمین کو انکریمنٹ نہ دینے کے خلاف درخواست پر اسسٹنٹ مینیجر لیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے لیسکو کے ملازمین دین محمد وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 2010ء میں ایک پالیسی کے تحت انکریمنٹ دینے کا اعلان کیا، متعدد ملازمین کو نئی پالیسی کے تحت انکریمنٹ دی جارہی ہے ۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو حکام سے متعدد بار رابطے کرنے کے باوجود درخواست گزاروں کوانکریمنٹ نہیں دی جارہی ۔

لیسکو مینیجر ؍ نوٹس

مزید : علاقائی