سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ ایوب شیخ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ ایوب شیخ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات سے روگردانی کرنے کے الزام میں سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ ایوب شیخ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے بشیر احمد اور دیگر درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزاروں کی وکیل ثمرہ ملک نے موقف اختیارکیا کہ محکمہ کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کے لئے درخواست پر شنوائی نہیں ہو رہی. درخواست گزاروں کے ہائیکورٹ رجوع کرنے پر عدالت نے سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے مترداف ہے اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل جائے۔
ایوب شیخ ؍ نوٹس

مزید :

علاقائی -