توہین عدالت کی درخواست پر پرنسپل اپوا کالج کو نوٹس ،جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر پرنسپل اپوا کالج کو نوٹس ،جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر پرنسپل اپوا کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس قاضی امین احمد نے رانا ندیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرنسپل اپوا کالج نے غیر قانونی طور پر حاضری لگانے سے روک دیا،دفتر میں فرائض سرانجام دینے کے باوجود نہ حاضری لگ رہی ہے اورنہ ہی تنخواہیں دی جا رہی ہیں، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شیر خان نے دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ اس سے قبل بھی عدالت پرنسپل اپوا کالج کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے، عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا،درخواست پر مزید کاروائی 10 جنوری کوہوگی۔

پرنسپل اپواء کالج ؍ نوٹس

مزید : علاقائی