وفات پاجانے والے لاہور ہائیکورٹ بار ممبران اور انکے مرحوم عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ دنوں میں رحلت فرمانے والے ممبران اور ممبران بار کے رحلت فرما جانے والے عزیز و اقارب کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا چودھری ذوالفقار علی صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں میاں جاوید اقبال سابق صدر فیصل آباد بار ایسوسی ایشن نے مرحوم تنویر الرحمن رندھاوا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی وکالت کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم دو مرتبہ پنجاب بار کونسل کے ممبر، ایک مرتبہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور دو دفعہ صدر فیصل آباد بار ایسوسی ایشن منتخب ہوئے۔ مرحوم بار کا عظیم اثاثہ تھے جنکی رحلت سے پیدا خلا کو پر کرنا مشکل ہے۔ شاہد محمود بھٹی سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ مرحوم انتہائی نفیس، ملنسار اور خوش اخلاق تھے۔ وہ ہمیشہ نوجوان وکلاء کے ساتھ پیار اور اپنے سینئر کے ساتھ نہایت ادب و احترام سے پیش آتے تھے۔ چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ تنویر الرحمن رندھاوا انتہائی ہنس مکھ اور مرنجان مرنج شخصیت کے مالک تھے۔ آخر میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عزیز اے بھٹی،سابقہ جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن کے والدِ ، جی اے خان طارق، سابق سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن کی والدہ ،محمد ظہیر فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ماموں ،شجاع الدین ہاشمی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی اہلیہ ،اعجاز احمد باجواہ چودھری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،ایس ایم یٰسین قریشی، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے بیٹے مبین قریشی ،شوکت رفیق باجواہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی والدہ ماجدہ ،سجوار بھٹی سینئر ایڈووکیٹ (ننکانہ صاحب) ،احمد جاوید جیلانی،سابق صدرلاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ،حامد خان سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بڑے بھائی کرنل(ر) صاحب داد خان ،محمد اکرم خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی والدہ ،محمد ایوب آہیر، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی والدہ محترمہ ،چوہدری محمد اشفاق بھلر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے والد محترم ،تقی احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (سیالکوٹ والے) ،محمد شجاع بابا، سینئرایڈووکیٹسپریم کورٹ ،شیخ محمد ارشد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،محمد سلیم شیخ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی اہلیہ ،سید نسیم شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،مدثر عباس مگھیانہ، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے والد ،جسٹس(ر) خالد علوی کی اہلیہ ،شاہد اقبال گورائیہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے والد ،شیخ محمد علی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے والد ،مستنصر اسدایڈووکیٹ ہائیکورٹ سابق سینئر نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کی والدہ ،میاں طارق احمد ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بڑے بھائی میاں زاہد ،محمد ظفر چودھری ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،شیخ مقصود اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی اہلیہ ،خانزادہ مکرم خان، ایڈووکیٹ کے والد ،رائے محمد نواز کھرل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و سابق فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے والد ،رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی پوتی اور رائے عثمان احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی بیٹی ،محمد اسلم بھٹی ،ایڈیشنل سیشن جج (چکوال) اور محمد انور بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے والد محمد افضل بھٹی سینئر ایڈووکیٹ ،رضیہ رانا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی والدہ ،نثار اکبر بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ (ایوان اوقاف) کے والد محمد اکبر بھٹی ،محمد فاروق قریشی چشتی، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائیں۔