نابیناکو نوکری نہ دینے پر سی سی پی لاہور کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کا حکم

نابیناکو نوکری نہ دینے پر سی سی پی لاہور کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جوائنگ لیٹر کے باوجود نابینا شخص کو نوکری نہ دینے پر سی سی پی لاہور کو درخواست گزار کا موقف سن کر 10روز کے اندرفیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس جواد حسن نے محمد کامران کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ پنجاب پولیس میں باورچی کی نوکری کے لئے درخواست دی، انٹرویو اور امتحان پاس کر چکا ہوں، درخواست گزار کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ محکمہ کی جانب سے تقرر نامہ دینے کے باوجود جوائنگ نہیں لی جا رہی۔

فیصلہ کا حکم

مزید : علاقائی