بینک ڈیفالٹر پاک میلامائن کیمیکلز لمیٹڈ کی جائیداد نیلامی کا حکم

بینک ڈیفالٹر پاک میلامائن کیمیکلز لمیٹڈ کی جائیداد نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بینک ڈیفالٹر پاک میلامائن کیمیکلز لمیٹڈ کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے نیشنل بینک لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاک میلامائن کیمیکلز لمیٹڈ نے 11 کنال 2 مرلے جائیداد رہن رکھوا کر قرض حاصل کیا، قرض کے لئے کمپنی مالکان چودھری محمد اسحاق، لیاقت علی، محمد صدیق، خالدہ پروین اور شمیم اختر نے گارنٹی بھی دی، قرض کی عدم ادائیگی پر پاک میلامائن کیمیکلز کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 2012ء سے 6 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، بینک کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر پاک میلامائن کیمیکلز کی گوجرانوالہ کی جائیداد نیلامی کا حکم دے، عدالت نے پاک، میلائنز کیمیکل کو نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈیفالٹر کی 11 کنال 2 مرلے جائیداد نیلامی کے لئے 28 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

جائیداد نیلامی کا حکم

مزید : علاقائی