راوی روڈ: گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا نقصان

راوی روڈ: گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا نقصان

لاہور (خبرنگار)راوی روڈ کے علاقہ میں گودام میںآگ لگ گئی جسے ریسکیوٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ بجھا دی لیکن لاکھوں روپے کا پڑا ہوا سامان خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ میں احمد نامی شخص نے بار دانے کا گودام بنارکھا ہے جس میں صبح کے وقت اچانک بھڑک اٹھی اس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو اور فائربرئیگیڈکودے دی گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرایک گھنٹہ کے اندر آگ پرقابوپالیا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی